انہوں نے اس موقع پر زور دیکر کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت بانی انقلاب، اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین اور تمام ارکان حکومت کے ابتدائی اصولوں میں شامل ہے۔
چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ایران پر مسلط کردہ جنگ، پابندیاں اور غیرملکی دباؤ، کبھی بھی ہمیں اس حمایت سے دست بردار نہیں کرسکے اور یہ حمایت مستحکم انداز میں جاری رہے گی۔
میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں صیہونی حکومت نے جن بہیمانہ جرائم کا ارتکاب کیا اس نے فلسطین کو دنیا کے پہلے مسئلے میں تبدیل کردیا اور ثاب ہوگیا کہ فلسطینی عوام کا دفاع قانونی ہے۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ صیہونیوں نے غزہ کے عوام کو بھاری نقصان پہنچایا اس کے باوجود نہ صرف دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکا بلکہ فلسطین کے عوام اور ان کی استقامت نے بڑی کامیابی حاصل کرکے تاریخ میں اپنا نام روشن کردیا۔
اس موقع پر جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ نے شہید سید حسن نصراللہ، شہید یحیی سنوار اور استقامتی محاذ کے دیگر شہید کمانڈرروں کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور لبنان میں استقامتی محاذ کی کامیابوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار انتہائی موثر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کی تیاری ہو رہی ہے اور امید ہے کہ صیہونیوں کو تمام فلسطینی اسیروں کی رہائی اور غزہ سے مکمل پسپائی پر مجبور کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے بھی بھرپور انداز میں اور فلسطینی گروہوں کے شانہ بشانہ صیہونی دشمن سے جنگ کی جو استقامتی محاذ میں اتحاد کی علامت اور فلسطینی عوام کے لیے افتخار کا باعث ہے۔
اس موقع پر زیاد النخالہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے "وعدہ صادق 1 اور 2" کارروائیوں کو بھی انتہائی اسٹریٹیجک اور علاقے کے عوام کے جذبے کے لیے انتہائی موثر قرار دیا۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت کردیا کہ وہ استقامت کا محفوظ مکان اور مرکز ہے۔