تہران(ارنا) ایرانی فوج کی ایئر ڈیفنس مشق 1403 کے دوسرے مرحلے میں، ایئر ڈیفنس کے فعال اور غیر فعال سینسرز کے ذریعے دشمن کے حملہ آور ڈرونز کی ٹریسنگ، مانیٹرنگ اور ان کے خلاف مناسب حکمت عملی سے کارروائی کی ڈرل کی گئی۔

آج منگل کی صبح ایرانی فوج کی ایئر ڈیفنس مشق 1403 کے دوسرے مرحلے میں، کم اونچائی پر ڈرون حملوں کا پتہ لگانے اور انکی مانیٹرنگ رپورٹ کے لیے آڈیو ٹریسنگ نیٹ ورک کا استعمال اور دشمن کے بڑے پیمانے پر حملے کے خلاف دفاع ملک کے لیے مربوط فضائی دفاعی کمانڈ اور کنٹرول نیٹ ورک کی سطح پر مشق کی گئی۔

مزید برآں دشمن کے ڈرونز کی ٹریسنگ اور شناخت کے بعد مجید میزائل سسٹم نے ان اہداف کو نشانہ بنایا اور اس سسٹم کی کامیاب فائرنگ سے مشق کے علاقے میں آسمان پر دشمن کے ہدف کو مار گرایا۔

ڈیفنس سسٹم اور ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کے درمیان محفوظ اور کثیرالجہتی مواصلات کے قیام کو یقینی بنانا، ریڈار، میزائل اور مواصلاتی نظام کے خلاف سائبر حملوں کے خلاف حفاظتی اور جوابی اقدامات کرنا، ڈرل کے اس مرحلے میں شامل ہیں۔