یہ بات انہوں نے اتوار کی صبح قومی خلائی ٹیکنالوجی کے دن کے موقع پر، وزارت دفاع میں ملک کی تازہ ترین دفاعی اور خلائی کامیابیوں، بشمول سیٹلائٹ لانچنگ اور گائیڈنس سسٹم کے معائنے کے موقع پر صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہماری دفاعی اور خلائی کامیابیاں ایرانی قوم کے لیے باعث فخر ہیں اورملک کے نوجوانوں اور ماہرین کی صلاحیتوں، اختراعات اور تخلیقی صلاحیتوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب دشمن آسانی سے ہمارے ملک پر حملہ کر سکتے تھے لیکن آج ایران کی اعلیٰ عسکری اور دفاعی طاقت و توانائی کی وجہ سے جو ملک کے نوجوانوں، ماہرین اور ماہرین کی کوششوں سے حاصل ہوئی ہے، وہ ایرانی سرزمین پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
صدر نے مزید کہاکہ ہم اپنے مجاہد نوجوان اور سائنسدانوں کی مدد سے ملک کی دفاعی طاقت کو روز بروز ترقی دینے کی کوشش کر رہے ہی اور یہ عمل پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا ایران عنقریب ان ممالک میں شامل ہو جائےگا جو خلا میں پروازیں کریں گے اور یہ ہمارے ملک کی سائنسی طاقت و توانائي کا ثبوت ہے۔
صدر ایران نے کہا کہ دشمن نے ہمیشہ اس بات کی کوشش کی ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے نہ ہونے پائيں لیکن اس کی یہ کوشش ناکام رہی، اور ہم سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی اندرونی صلاحیوں کو نکھارنے میں کامیاب رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے نوجوان ماہرین اور سائنسدانوں کی کاوشوں کے نتیجے میں ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہوگئے ہیں اور ان میں سے بعض مصنوعات برآمد بھی کر رہے ہیں۔
صدر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور توانائیوں سے استفادہ کرتے ہوئے ملک کی تمام مشکلات کو حل کرنے میں کامیاب ہوجائيں گے۔