تہران-ارنا- رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عشرہ فجر کے موقع پر جمعرات کی صبح بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح 30 اگست سن 1981 میں  وزیر اعظم کے دفتر میں دہشت گردانہ بم دھماکے کے شہداء خاص طور پر آيت اللہ بہشتی، محمد علی رجائی اور حجت الاسلام والمسلمین باہنر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح اسلامی انقلاب ، مقدس دفاع اور حرم مقدم کے دفاع میں شہید ہونے والوں کی قبروں پر بھی حاضری دی اور فاتحہ پڑھ کر ان کے علو درجات کی دعا کی۔