محمد رضا عارف نے کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ بحرانوں سے نمٹنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے، خواہ وہ غزہ میں قابض حکومت کے نسل کشی اور جرائم ہوں یا موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والا بحران، جیسا کہ آج ہم کیلیفورنیا میں لگنے والی تباہ کن آگ کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں ایک شخص کا دکھ اور تکلیف سب کا دکھ اور تکلیف ہے۔ ہم کیلیفورنیا کے جنگلات کی آگ سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور حالات کی جلد بہتری کے لیے دعاگو ہیں۔