اسلام‌آباد( ارنا )جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ کے تمام صدور اسرائیل کی حمایت اور غزہ دشمنی میں ایک دوسرے سقب لے جانے کی کوشش کرتے ہیں اور ٹرمپ اور بائيڈن میں کوئی فرق نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کے عوام کے ساتھ دشمنی کی مذمت کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی کی ذمہ دار ہے اور امریکہ اس کا ساتھی اور مددگار ہے۔ 

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ میں وہ الفاظ دوہرانا نہیں چاہتا جو امریکی صدر نے اپنی تقریب حلف برداری کے موقع پر ادا کیے ہیں اور انہیں براہ راست ٹیلی ویژن سے نشر بھی کیا جارہا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور بائیڈن میں کوئی فرق نہیں تمام امریکی صدر اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی حمایت میں ایک پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔ 

واضح رہے کہ منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے باضابطہ خطاب میں دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی قیدی رہا ہوئے تو مشرق وسطی میں جنہم ٹوٹ پڑے گا۔