سید عباس عراقچی نے منگل کے روز ایک انٹرویو میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم ایران پر پابندیوں اور بیرونی دباؤ کے حالات میں اقتصادی خارجہ تعلقات میں خصوصی اقدامات میں ماہر ہوچکے ہیں، کہا کہ بلاک شدہ رقم کی واپسی کا معاملہ وزارت خارجہ اور متعلقہ اداروں کی ترجیحات میں شامل ہے.
وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ ہماری کوششوں کے نتیجے میں کچھ رقم ریلیز ہوگئی ہے اور باقی ابھی تک منجمد ہے اور ہمیں اس حوالے سے مسلسل اور نئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
ارنا کے مطابق، گزشتہ برسوں کے دوران، امریکہ نے بعض ممالک میں غیر قانونی بہانوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اربوں ڈالر کے اثاثوں کو روک رکھا ہے اور ان تک ایران کی رسائی کو محدود کر دیا ہے۔ گزشتہ اگست میں ضبط کیے گئے ان اثاثوں کا کچھ حصہ جنوبی کوریا میں رہا کیا گیا تھا اور ایرانی وزارت خارجہ دیگر منجمد اثاثوں کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔