صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے میں قلقیلیہ کے مشرق میں واقع گاؤں، الفندق کے قریب ایک کار کے اندر سے ایک شخص نے صہیونی بس پر فائرنگ کی۔
اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ اس کارروائی میں اب تک تین صہیونی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
حملہ آور گاڑی میں بیٹھ کر جائے وقوعہ سے جانے میں کامیاب ہوا۔
کہا جا رہا ہے کہ اس کار میں کئی لوگ سوار تھے اور وہ نابلس کی طرف گئے ہيں۔
اس آپریشن کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے روز بھی مغربی کنارے میں صہیونی آباد کاروں پر فائرنگ کی گئي تھی۔
تحریک حماس نے اس فائرنگ کو غزہ میں صیہونی حکومت کی جنگ اور نسل کشی کا فطری ردعمل قرار دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ مستقبل میں غاصب دشمن کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔
حماس تحریک نے اعلان کیا کہ مغربی کنارے پر صیہونی غاصب حکومت کو جو ضربیں لگیں گی وہ اس حکومت کے لیے تکلیف دہ ہوں گی۔