محمد باقر قالیباف نے آج 5 دسمبر بروز اتوار اوپن سیشن میں جنرل سلیمانی کی برسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی قدر کرنے والی قوم مخصوصاً صوبہ کرمان کے شہدا سے محبت کرنے والے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی علامت، ہیرو اور مزاحمتی محاذ کے پرچم بردار سردار حاج قاسم سلیمانی کی برسی کو شاندار طریقے سے منایا۔ انہوں نے ملک بھر میں برسی کے پروگرام منعقد کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی نے اپنی بابرکت زندگی کے چار عشروں سے زیادہ کا عرصہ جرات، خلوص اور قیادت کے ساتھ جارح دشمن اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف لڑنے میں گزارا اور ہر جگہ ان کی باوقار موجودگی، خطرات کے خلاف بچوں اور خواتین کے لیے امن و اطمینان کا باعث تھی۔
قالیباف نے مزید کہا کہ بیت المقدس کی آزادی اور صیہونی حکومت کے شر کے خاتمے تک شہید سلیمانی کا راستہ جاری رہے گا۔