انہوں نے اس موقع پر ایران اور چین کے مابین معیشت، ثقافت، سیاست اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کی تفصیلات سے صحافیوں کو آگاہ کیا۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ سن 2025 ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اہم سال ثابت ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے چینی ہم منصب سے افغانستان، شام، غزہ، لبنان، فلسطین اور یمن کے بارے میں بھی بات چیت کی۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ نے اپنے دورہ بیجنگ کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے تجارت، سیکورٹی، معاشی تعاون، توانائی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین انرجی ہب کی تشکیل پر مبنی تجاویز پیش کی گئیں۔