نتن یاہو کی حکومت کے خلاف یہ احتجاجی مظاہرے تقریبا تمام مقبوضہ سرزمینوں میں دیکھے گئے۔
مظاہرین نتن یاہو کو قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹ کا اصل ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر مبنی مذاکرات گزشتہ چند روز سے جاری ہیں۔
حماس نے اعلان کیا ہے کہ اگر نتن یاہو نے پھر سے رکاوٹ کھڑی نہیں کی تو جنگ بندی کا حصول ممکن ہوگا۔