یمن (ارنا) یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے اپنے ملک کے خلاف جارحیت پر امریکہ اور برطانیہ کو سخت خبردار کیا ہے۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل اور انصار اللہ کے سینئیر رکن محمد علی الحوثی نے المیادین نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارا آپریشن جاری ہے اور امریکیوں یا دیگر فریقوں کی طرف سے ہونے والے اقدامات ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ یمن پر جارحانہ حملے قابل مذمت ہیں اور یمنی قوم اپنے دفاع میں مستحکم  ہے اور ہماری جنگ جاری ہے۔

الحوثی نے زور دے کر کہا کہ جتنا زیادہ جارحیت بڑھے گی، ہمارے سامنے اتنے ہی زیادہ آپشن ہوں گے، اور وزارت دفاع نے ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے مناسب حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔