صیہونی حکومت کے چینل 12 کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 72 فیصد صہیونی غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بدلے قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس تحریک کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
15 فیصد جواب دہندگان نے اس طرح کے معاہدے کی مخالفت کی ہے۔
اس سروے کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو ووٹ دینے والوں میں سے 56 فیصد، قیدیوں کے تبادلے اور جنگ کے خاتمے کا معاہدہ چاہتے ہیں جبکہ 24 فیصد اس کے خلاف ہیں۔