14 دسمبر، 2024، 4:20 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85689770
T T
0 Persons

لیبلز

72 فیصد  صہیونی،  قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے خواہاں

تہران- ارنا- مقبوضہ فلسطین میں تازہ ترین سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 72 فیصد صہیونی،  فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ پٹی کے خلاف جنگ کو ختم کرنے کے معاہدے کے خواہاں ہیں۔

 صیہونی حکومت کے چینل 12 کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 72 فیصد  صہیونی غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بدلے قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس تحریک کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

15 فیصد جواب دہندگان نے اس طرح کے معاہدے کی مخالفت کی ہے۔

اس سروے کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو ووٹ دینے والوں میں سے 56 فیصد،  قیدیوں کے تبادلے اور جنگ کے خاتمے کا معاہدہ چاہتے ہیں جبکہ  24 فیصد اس کے خلاف ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .