تہران (ارنا) یمن کے نائب وزیر خارجہ نے خطے کے موجودہ حالات، دمشق کے سقوط، مغرب اور بعض علاقائی ممالک کے اطمینان کا ذکر کرتے ہوئے مغرب پر ان تبدیلیوں کے نتائج کے بارے میں بات کی۔

یمن کے نائب وزیر خارجہ اور انصار اللہ کے سرکردہ رہنما حسین العزی نےسوشل نیٹ ورک X پر لکھا کہ عرب دنیا میں بالخصوص اور باقی دنیا میں بالعموم، افق پر بہت بڑی تبدیلیاں اور واقعات رونما ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال اور واقعات اپنے ساتھ مشکلات اور مسائل لے کر آئے ہیں اور اگر امریکہ نے اقوام عالم کے ساتھ اپنے معاندانہ اور جارحانہ رویے کو درست نہ کیا تو خطے اور دنیا میں اسکے نتائج مغرب کے مستقبل کے لیے چونکا دینے والے اور مایوس کن ہوں گے۔

حسین العزی نے دو دن پہلے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شام میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ براہ راست صیہونیت کی خدمت ہے۔