تہران- ارنا- نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے مقبوضہ فلسطین پر راکٹ داغے گئے جس میں 4 صیہونی زخمی ہو گئے۔

صہیونی  فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے مقبوضہ علاقوں کی طرف ایک میزائل داغا گیا جس کے بعد کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج گئے۔

صہیونی فوج کے ریڈیو نے مزید  بتایا  کہ میزائل فائر کیے جانے کے بعد صہیونی،  تل ابیب کے شمال میں پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے لگے  جس کے دوران ہجوم کی وجہ سے 4 افراد زخمی ہوئے۔

یمنیوں نے اس سے پہلے بھی کئی بار صیہونی حکومت کے اہم اور حساس علاقوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب یمن کے مختلف علاقے  خاص طور پر صوبہ الحدیدہ  پر گزشتہ مہینوں میں امریکہ اور  برطانیہ نے جارحانہ حملے کئے ہیں۔

یہ حملے صیہونی حکومت پر مسلط کردہ بحری ناکہ بندی کو  ختم کرنے کے لئے یمن کی قومی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے کیے جاتے ہیں۔