تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ  ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کی نسل کشی کی وجہ سے عالمی عدالت انصاف کے عارضی احکامات پر مکمل عمل درآمد کے ساتھ ہی صیہونی  وزیر اعظم کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے  احکامات پر فوری طور پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پرتگال میں اقوام متحدہ کی طرف سے منعقد تہذیبوں کے اتحاد کے دسویں اجلاس میں کہا: ایران مذاکرات اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے دفاع کا حامی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: میں اپنے ملک کے خدشات پر ب گفتگو کرنا چاہتا ہوں۔ سن 2001 میں ہم نے تہذیبوں کے مکالمے کی تجویز پیش کی جسے اقوام متحدہ نے قبول کر لیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے  کہا کہ ایرانی تہذیب میں  گفتگو  کو ہمیشہ ایک خاص مقام حاصل رہا ہے اور ہم ہمیشہ تہذیبوں کے باہمی تعامل اور بقائے باہمی کے سلسلے میں تعاون کرتے  رہے ہیں۔

سید عباس عراقچی نے مزید کہا: دنیا میں رونما ہونے والے واقعات کے  سلسلے میں ایران ہمیشہ مذاکرات اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا دفاع کرنے والا  رہا ہے۔