یہ بات انہوں نے تہران میں روس کے وزیر توانائي سرگئی تسیویلیف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی بھرپور گنجائش موجود ہے جن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک باہمی تجارت کے حجم اور اقتصادی لین دین میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے اس سلسلے میں ایران اور روس کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر جلد از جلد عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ایران کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران روس کے ساتھ طویل مدتی اور ہمہ جہتی تعاون کو اہم سمجھتا ہے۔
روس کے وزیر توائي اور مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے روسی سربراہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان مختلف اقتصادی شعبوں میں تعلقات کے فروغ کو انتہائی اہم قرار دیا۔
انہوں نے بعض شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی ملاقاتوں کے نتیجے میں مذکورہ شعبوں میں تعاون کے فروغ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔