ارنا کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع جنرل عزیز نصیر زادہ نے آج اتوار کو شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں بشار اسد نے خطے میں دفاعی اور سلامتی کے مسائل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس کو ختم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
اس ملاقات میں شام کے صدر نے تاکید کی کہ دہشت گردی کا خاتمہ علاقائی اور بین الاقوامی ذمہ داری ہے، کیونکہ یہ دنیا کے تمام لوگوں کے لیے خطرہ ہے۔
بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے آج اتوار کی صبح، شام کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل علی عباس سے ملاقات اور گفتگو کی۔ انہوں نے شامی فوج کے سربراہ جنرل عبدالکریم محمود ابراہیم سے بھی ملاقات کی۔