فلپ لازارینی نے کہا کہ شمال غزہ پٹی میں، جو ایک ماہ سے زائد عرصے سے صیہونی حکومت کی طرف سے نسل کشی کا مرکز ہے ، اب بھوک کا بھی شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور غزہ کے عوام کو خوراک سمیت ان کی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا ہوا ہے۔
فلپ لازارینی نے اس سلسلے میں فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لیے آنے والی امداد کافی نہیں ہے اور فلسطینیوں کی روزمرہ ضروریات کا صرف 6% پورا کرتی ہے۔