بوشہر - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر نے متنبہ کیا ہے کہ میں اسلام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے دشمنوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ایسی غلطی نہ کریں جس سے انکو پشیمان ہونا پڑے۔

بریگیڈیئر جنرل حمید واحدی نے پیر کی شب اپنے ایک بیان میں کہا کہ دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ اسلامی لشکر سے وابستہ افراد کا عقیدہ ہے کہ انہیں ملک، اسلامی جمہوریہ کے نظام اور مذہب کی حفاظت کرنی چاہیے، یہ عقائد ان کی طاقت کو دوگنا کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں جب غزہ، فلسطین اور لبنان میں روزانہ سینکڑوں لوگ مارے جاتے ہیں، لیکن وہ سو رہے ہیں۔