تہران- ارنا- ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے ہمارے صحراؤں پرایک گولی بھی چلائی تو یہ ناقابل معافی ہوگا اور اس کا جواب دیا جائے گا۔

امیر عزیز نصیر زادہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ہمارے دفاعی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جو زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی، کیونکہ ہمارا سول ڈیفنس سسٹم مظبوط ہے اور ہمارا دفاعی علم مقامی ہے۔

ملکی دفاع کو نقصان پہچانے کے حوالے سے اسرائیلی دعوے کے بارے میں وزیر دفاع نے واضح کیا کہ انکا دعویٰ جھوٹا ہے۔ صیہونی حکومت ہمارے صحرا میں بھی ایک گولی چلائے گی تو یہ ناقابل معافی ہوگا اور اسکا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے تاکید کی ی کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ صیہونی حکومت جیسی شناخت سے عاری حکومت نے ایک قدیم تاریخ کے حامل ملک پر حملہ کرنے کی جرأت کی ہے۔