تہران (ارنا) حماس اور فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے شیخ نعیم قاسم کو لبنان کی حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں شیخ نعیم قاسم کو لبنان کی حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ نعیم قاسم کا حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت اس کی قیادت کے ڈھانچے کو پہچنے والے نقصان پر قابو پاچکی ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ ہم حزب اللہ کی نئی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ جہاد اور مزاحمت کے راستے کو جاری رکھنے میں ان کی مدد کرے۔

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اپنے ایک بیان میں اس انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ نعیم قاسم کا حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر انتخاب لبنان کی اسلامی مزاحمت کے استحکام اور پائیداری کی دلیل ہے۔