میڈیا ذرائع نے بتایا کہ حزب اللہ نے اپنے تازہ حملے میں الجلیل کے علاقے کو 75 راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کئی عمارتوں اور کاروں کو آگ لگ گئی اور نقصان پہنچا۔
صہیونی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ الجلیل کےعلاقے طمرہ میں کئی صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے آج اپنے 8ویں آفیشنل بیان میں بتایا ہے کہ اس نے شمالی حیفا میں زوفولون کے فوجی صنعتی اڈے کو کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
3 دیگر کارروائیوں میں لبنان کی اسلامی مزاحمت نے المرج، المالکیہ اور کرمئیل کی بستیوں میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا اور اس میں صیہونیوں کا جانی نقصان ہوا۔
اپنی آج کی کارروائیوں کے تسلسل میں لبنانی مزاحمت نے المنارہ قصبے میں صیہونی حکومت کی پیادہ فوج کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔