تہران (ارنا) ایران میں پاکستان کے سفیر نے تفتان میں پولیس فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر نے تفتان میں پولیس شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی خطے میں ایک سنگین خطرہ ہے اور تہران اور اسلام آباد اس رجحان کے خلاف اجتماعی جدوجہد کے لیے پرعزم ہیں۔