تہران (ارنا) پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان امن و سلامتی کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی میں اضافے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے تاکید کی کہ پاکستان امن و سلامتی کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔