ملاقات کے دوران سید عباس عراقچی نے دونوں ممالک کے تعلقات میں فروغ پر گفتگو کی۔
اس موقع پر بحرین کے بادشاہ نے ماضی میں اپنے دورہ تہران اور رہبر انقلاب اسلامی سے اپنی ملاقات اور گفتگو کی یاد تازہ کی اور ایک بار پھر تہران کے دورے کی امید ظاہر کی۔
بحرین کے بادشاہ نے علاقے میں ہر طرح کی جنگ اور جارحیت کے فوری خاتمے پر بھی زور دیا اور کہا کہ بحرین علاقے کے ساری عوام کے لیے خوشحال زندگی کا خواہاں ہے۔