ارنا کے مطابق آئی آر ای ایکس 20224 کمبائنڈ بحری مشقوں کے نائب ترجمان ریئر ایڈمیرل مصطفی تاج الدینی نے بتایا ہے کہ ایران کی میزبانی میں بحر ہند کے ساحلی ملکوں کی یہ کمبائنڈ بحری مشقیں شمالی بحر ہند میں ایران کے جماران ڈسٹرائر کے سامنے مشقوں میں حصہ لینے والے دستوں کی پریڈ کے بعد ختم ہوگئیں ۔
انھوں نے بتایا کہ اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایرن کی فوج کے بحری یونٹ، سپاہ نیوی اور عمان نیز روس کی بحریہ کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس پر وقار سمندی پریڈ میں ایرانی فوج کی بحریہ اور سپاہ نیوی کے جماران اور البرز ڈسٹرائر جنگی بحری جہازوں، میزائل لانچروں سے لیس جنگی بحری جہازوں، شہید سلیمانی اور الماس نامی جنگی جہازوں اور اسی طرح عمان کے مبشر بحری جہاز اور روس کے مرکوری بحری جہاز نے حصہ لیا۔