IMEX 2024 کے ترجمان، سیکنڈ ایڈمرل مصطفی تاج الدینی نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بحری علاقے میں منعقد ہونے والی ان مشقوں میں ایرانی IRGC ، فراجا، بندرگاہوں اور میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ساتھ روس، عمان، سعودی عرب، ہندوستان، تھائی لینڈ، پاکستان، قطر اور بنگلہ دیش کی بحریہ بھی شرکت کر رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس مشترکہ بحری مشق میں بحر ہند سے متصل ممالک کی بحری افواج ممبران اور مبصرین کے طور پر حصہ لے رہی ہیں اور بہت سے ملکوں کے بحری یونٹ اس مشق میں شریک ہیں۔