ارنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل پر قابض حکومت کے فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملہ ایک اور لاقانونیت اور گستاخی کی مثال ہے۔
انہوں نے لکھا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران غزہ میں اقوام متحدہ کے 220 سے زیادہ ملازمین کو قتل کیا ہے، اس کے سفیر نے بھرے اجلاس میں اقوام متحدہ کا چارٹر پھاڑا ہے۔اس حکومت کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک ناپسندیدہ عنصر قرار دیا اور اس کے جنگ پسند وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فلور کو دوسرے ممالک کو دھمکانے اور ڈرانے کے لیے استعمال کیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید لکھا کہ عالمی برادری کو اس برائی کے خلاف اجتماعی کارروائی کے لیے کھڑا ہوجانا چاہیے۔