وزیر خارجہ نے اپنا دورہ ریاض کے موقع پر ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

اس پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران  [علاقے کے] انتہائی حساس معاملات پر گفتگو ہوئی جو دونوں ممالک کے لئے باعث پریشانی ہیں۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت پورے علاقے کو ایک بحران میں گھسیٹنا چاہتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ان حالات سے گزرنے کے لیے ہوشیاری، عقلمندی، شجاعت اور باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سید عباس عراقچی گزشتہ روز ریاض پہنچے جہاں انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب کے علاوہ ولیعہد محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے دیگر اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔