یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ مقبوضہ شہر یافا (تل ابیب) میں ایک اہم ہدف کو کئی ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا۔
بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ مقبوضہ شہر یافا میں آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا اور ہمارے ڈرون دشمن کے دفاعی نظام کو عبورکرتے ہوئے اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی کہ غزہ اور لبنان کے خلاف دشمن کی جارحیت بند ہونے تک ہم اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
گذشتہ مہینوں کے دوران یمنی فوج نے فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب سے مقبوضہ علاقوں کے لیے جانے والے متعدد صہیونی بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا۔