اسماعیل بقائی اس سے قبل وزیر خارجہ کے معاون تھے۔
وہ اسی طرح جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے بھی رہے اسی طرح وہ وزارت خارجہ میں قانونی ادارے کے سربراہ اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی قانونی کمیٹی میں ایران کے نمائندے بھی رہے ہیں۔
اسماعیل بقائی 20 برسوں سے وزارت خارجہ سے جڑے ہیں اور اب انہيں ناصر کنعانی کی جگہ وزارت خارجہ کا ترجمان بنایا گيا ہے۔