صدر مسعود پزشکیان نے منگل کی شب ایکس پر لکھا: قانونی حق کی بنیاد پر اور ایران اور خطے کے امن و سلامتی کے مقصد سے صیہونی حکومت کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا: یہ اقدام ایران کے مفادات اور شہریوں کے دفاع میں تھا۔صیہونی حکومت پر ایران کا حملہ ایرانی مفادات اور شہریوں کے تحفظ میں تھا۔
صدر نے واضح کیا: نیتن یاہو کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران جنگ پسند نہیں ہے، لیکن وہ کسی بھی خطرے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہوگا ۔ یہ ہماری طاقت کا صرف ایک گوشہ ہے۔ ایران کے ساتھ نہ بھڑنا۔
پاسداران انقلاب اسلامی نے میزائل حملے کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے ۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصر اللہ اور شہید نیلفروشاں کی شہادت کے جواب میں، ہم نے مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا۔