ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں بریگیڈیئر جنرل نیلفروشان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے پیغام کے ایک حصے میں کہا گیا ہے:
"جہاد فی سبیل اللہ کرنے والے قابل فخر مجاہد بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان کی شہادت، جو دفاع مقدس کے شاندار کمانڈر اور سابق فوجیوں میں سے ایک تھے اور لبنان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مشیر، غاصب صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کیساتھ شہید ہو گئے، پر رہبر انقلاب اسلامی ایران، شہید کے خاندان اور ایران کی عظیم قوم بالخصوص صوبہ اصفہان کے لوگوں کی خدمت میں مبارک باد اور تسلیت پش کرتا ہوں۔
عراقچی نے پیغام کے آخر میں لکھا ہے کہ یہ شیطانی اور بزدلانہ اقدام صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کی دہشت گردانہ اور مجرمانہ نوعیت کی ایک اور واضح نشانی ہے اور بلا شبہ غاصب صیہونی حکومت کے اس بھیانک جرم کا جواب دیا جائے گا اور ہم مجرموں اور ان کے حامیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے سیاسی، سفارتی، قانونی اور بین الاقوامی راستوں کا استعمال کریں گے۔