اس گفتگو میں سید عباس عراقچی نے سید حسن نصر اللہ کی پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ بلا شبہ اس عظیم انسان کا خون مزاحمت کے درخت کو مزید تقویت دے گا۔
وزیر خارجہ نے بیروت کے رہائشی اور شہری علاقوں پر وحشیانہ حملے کے ذریعے سید حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کے صیہونی حکومت کے بزدلانہ اقدام کو لبنان کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کے خلاف کھلی جارحیت اور جنگی جرم قرار دیا اور علاقائی و عالمی رائے عامہ کے سامنے اس شرمناک جرم کو بیان کئے جانے اور عالمی و قانونی اداروں میں اس کے دستاویزات کو ثبت کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔