نیویارک – ارنا – اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر افغانستان کے بارے میں ایران، پاکستان، چین اور روس کا چار فریقی اجلاس منعقد ہوا

 ارنا کے مطابق اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی ، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اور پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے شرکت کی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اس چار فریقی اجلاس میں افغانستان میں امن واستحکام قائم کرنے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا