ارنا کے مطابق حکومت ایران کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے اپنی ایکس پوسٹ پر لبنان میں زخمی ہونے والے ایرانی سفیر سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ لبنان میں پھٹنے والے پیجرز عام شہریوں اور یہاں تک کہ طالب علموں کے درمیان پیغام رسانی کا اہم ذریعے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی قاتل صیہونی حکومت نے غزہ کی طرح اس بار بھی لبنان میں ریاستی دہشت گردی سے کام لیتے ہوئے مواصلاتی آلات کو دھماکے سے اڑا کر درجنوں لبنانی شہریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کر کے جرائم اور دہشتگردی کی نئی سطح کے سامنے پیش کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لبنان میں صیہونی حکومت کے حالیہ دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد کو علاج کےلیے جمعے کو تہران منتقل کیا گيا ہے۔
لبنان میں منگل اور بدھ - 27 اور 28 ستمبر کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے دوران صیہونی حکومت نے مواصلاتی نظام میں رسوخ کرکے ہزاروں پیجرز، وائرلیس اور دوسرے مواصلاتی آلات میں دھماکے کیے تھے جس میں کم از کم 37 لبنانی شہری شہید اور 4 ہزار سے زائد کو زخمی ہوگئے تھے۔