تہران - ارنا - لبنان میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے ایک امدادی اور طبی ٹیم کو اس ملک روانہ کیا ہے ۔

 بدھ کی صبح  پیرحسین کولیوند ہلال احمر کے رضاکاروں کی ایک ٹیم کے ساتھ جس میں 12 جنرل اور اسپیشلسٹ ڈاکٹر اور 12 نرسیں اور پیرا میڈیکس شامل ہیں، لبنان گئے ہيں۔

 یہ فیصلہ ہلال احمر میں ایک ہنگامی میٹنگ کے بعد  کیا گیا تھا۔

اس سے قبل ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ کی موجودگی میں لبنان میں دہشت گردانہ حملے کے بعد میڈيکل اور امدادی ٹیم کو بیروت روانہ کئے جانے پر غور کے لئے ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گيا تھا۔

کولیوند نے اس میٹنگ میں بتایا کہ امدادی ٹیموں کو لبنان بھیجنے کا فیصلہ ، وزارت صحت و طبی تعلیم ، وزارت خارجہ اور لبنانی حکام کے تعاون سے کیا گیا ہے۔