بیروت (IRNA) تحریک حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صیہونی حکومت کے مغربی حامیوں کی طرف سے جنگ کے بعد غزہ کے انتظام کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی انتظامیہ کی تشکیل کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام ہی جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کا انتظام چلائيں گے۔

اتوار کو ارنا کی رپورٹ کے مطابق، اے ایف پی نے تحریک حماس کے اعلیٰ عہدیداراسامہ حمدان کے حوالے سے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ پٹی کا انتظام فلسطینیوں کے ہی ہاتھ میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ  تحریک حماس جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ پٹی میں مشترکہ فلسطینی انتظامیہ کے قیام کی خواہاں ہے۔

اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی قوم کے نمائندے کے حثیت سے چین بھی گئے تھے جہاں ہم نے غزہ میں کے امور چلانے کے لیے ایک قومی انتظامیہ کی تشکیل پر اتفاق کیا تھا۔

ارنا کے مطابق صیہونی حکومت ایسے وقت میں "جنگ کے بعد" کے مرحلے اور "حماس کی نابودی" کے وہم میں مبتلا ہے، جب وہ 11 ماہ سے زیادہ کی جنگ کے دوران بے گناہ فلسطینی شہریوں کے وحشیانہ قتل عام کے باوجود فلسطین کی تحریک مزاحمت ہاتھوں ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوچکی ہے۔