ارنا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے یوکرین جنگ میں مداخلت کے جھوٹے بہانے کے ساتھ ایران کے خلاف یورپی یونین کے نمائندے کے بیان کی سخت مذمت کی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر یوکرین جنگ کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے شفاف موقف کی یاد دہانی کراتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائل فروخت کئے جانے کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
ناصر کنعانی نے ایران کے خلاف اس حوالے سے جھوٹے اور تخریبی بیانات اور معاندانہ موقف کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نصیحت ہے کہ یورپی یونین غلط اطلاعات کی بنیاد پر ایران کے خلاف الزام تراشی سے پرہیز کرے ۔
ترجمان وزارت خارجہ نے مغرب والوں کے پابندی کے تخریبی حربے کے بارے میں کہا کہ افسوس کہ بعض مغربی فریقوں کو پابندی لگانے کی عادت پڑگئی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ پابندی لگانے کی عادت نہ صرف یہ کہ مشکلات کے حل میں کوئی مدد نہیں کرتی بلکہ خود مشکلات کا حصہ ہے۔