وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے خان یونس شہر کے علاقے مواصی میں فلسطینی پناہ گزینوں کیمپ پر منگل کی صبح صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اور قتل عام کی شدید مذمت کی۔
ناصر کنعای نے اس ہولناک جرم میں اینٹی بنکر بموں کے استعمال اور اس حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے گڑھوں میں متعدد فلسطینی پناہ گزینوں کے لاپتہ ہونے کے ثبوتوں کا ذگر کرتے ہوئے کہا: اسرائیل کی دہشت گرد حکومت نے فلسطینی شہریوں اور بے گھروں کی پناہ گاہوں پر جنون آمیز حملوں سے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ وہ کسی بھی بین الاقوامی قانون اور کسی بھی انسانی و اخلاقی اصول کی پابند نہیں ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ گزشتہ 11 مہنیوں سے اس طرح کے بھیانک جرائم کا جاری رہنا اور اس حکومت کی جانب سے علاقآغی ملکوں کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزیاں ، بین الاقوامی امن و امان کے لئے خطرات، نسل کشی ، جنگی جرائم، نسلی تصفیہ اور انسانیت کے خلاف جرائم کی واضح مثال ہيں، عالمی اداروں خاص طور پر سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین کی بنیاد پر اسرائيلی حکومت کے بے لگام جرائم کا فوری طور پر سد باب کرے۔