ارنا کے مطابق روزنامہ گارڈین نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ بی بی سی ٹی وی چینل نے صیہونی حکومت کے طرفداروں کے ردعمل کے خوف سے، غزہ میں انسانی بحران کے بارے میں ایک اشتہارنشر کرنے سے انکار کردیا ہے۔
لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اپنے سوشل میڈیا کے پیج پر اس خبرکے بارے میں لکھا ہے کہ اس کی زیادہ تشریح کی ضرورت نہیں ہے۔ بات بالکل واضح ہے؛ وہ حتی فلسطینی عوام کی حمایت میں کوئی انسان دوستانہ اشتہار بھی نشر کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔