لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے سید عباس عراقچی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اس نئے عہدے پر ان کی توفیقات میں اضافہ کی خواہش ظاہر کی ۔
اس گفتگو میں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف لبنان کی مزاحمت اور عوام کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
لبنان کے وزیر خارجہ نے بھی امید ظاہر کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنان کے درمیان تعلقات اور تعاون میں فروغ اور استحکام کا عمل جاری رہے گا۔
عباس عراقچی اور بوحبیب نے فلسطین میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم اور لبنان کے خلاف اس حکومت کی جارحیت کے پیش نظر علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تبادلہ خیال جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔