نیویارک سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے کہا ہے کہ دنیا کی نام نہاد اخلاقی ترین فوج (اسرائیلی فوج) نے تقریبا 41 ہزار فلسطینیوں کو شہید کردیا جن میں زیادہ تر عورتیں اوربچے ہیں۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں دس ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہیدوں کی لاشیں اب بھی اسرائیلی بمباریوں میں منہدم ہوجانے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے مزید کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی پر مشتمل غاصب اور نسل پرست صیہونی حکومت کے جرائم کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے دنیا کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ آپ دیکھیں کہ نسل پرست متعصبین ایسی سفاک فوج کو کس طرح دنیا کی اخلاقی ترین فوج کہتے ہیں ۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں غاصب صیہونی حکومت کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں، صیہونی فوج کو جس نے درندگی، سنگدلی اور سفاکیت کے اب تک کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، دنیا کی با اخلاق ترین فوج کہا تھا۔