الیوم السابع کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ عبدالعاطی نے علاقے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے بارے میں علی باقری سے بات چیت کی۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں مصری وزیر خارجہ نے غزہ جنگ کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قاہرہ غزہ پٹی میں انسانی بحران کو ختم کرنے اور وہاں جنگ روکنے کی کوشش کرے گا۔
صیہونی حکومت کے حملے میں تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد باقری کنی اور ان کے مصری ہم منصب کے درمیان یہ دوسری ٹیلی فونی گفتگو ہے ۔