تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغرب نے غزہ کے خلاف جنگ میں اپنا وقار اور عزت کھو دی ہے اور وہ اخلاقی زوال اور تہذیبی زوال کا شکار ہو گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے  سوشل میڈیا پر اپنے ایک  پیغام میں کہا: امریکہ اور یورپ کے لغت میں عوام اور وہ تنظیمیں جو غیر ملکی غاصب فوجیوں کا مقابلہ کرتی ہیں اور اپنے گھر، بیوی بچوں اور انسانی کرامت کے دفاع کے لئے سر سے پیر تک مسلح اور بچوں و عورتوں کا قتل کرنے والی  ایک غاصب فوج سے مقابلہ کرتے ہوں وہ دہشت گرد ہيں  لیکن 10 مہینوں میں 40,000 سے زیادہ لوگوں  کا کہ جن میں سے تقریباً 10,000 بچے ہیں  قتل کرنے والی غاصب حکومت نہ صرف یہ کہ  دہشت گرد نہيں  ہے، بلکہ حوصلہ افزائی اور ہر قسم کی سیاسی، سیکورٹی، فوجی اور  اسلحہ جاتی حمایت کی  بھی  مستحق ہے!

انہوں نے اشارہ کیا: مغرب نے غزہ کے خلاف جنگ میں اپنا وقار اور عزت کھو دی ہے اور وہ اخلاقی زوال اور تہذیبی زوال کا شکار ہو گيا ہے۔