تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی  وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل نیٹ ورک پر اپنے ایک بیان میں وینزویلا کی قوم اور حکومت کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اظہار یکجہتی اور مضبوط حمایت  کے ساتھ  کہا ہے کہ ایران وینزوئيلا میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کے خلاف ہے ۔

 ناصر کنعانی  نے ایکس پر لکھا ہے: اسلامی جمہوریہ ایران اقوام کے اپنے مستقبل کے تعین کے حق کے تناظر میں وینزوئيلا کے عوام کے ووٹوں اور اسی طرح بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے دائرے میں دوسرے ملکوں کے اقتدار اعلی  کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وینزوئيلا کی قوم اور حکومت کی مضبوط حمایت اور ہر قسم کی بیرونی مداخلت اور دباؤ کی مخالفت کا اعلان کرتا ہے اور ایران کا ماننا ہے کہ وینزوئیلا اپنے ملک کے آئین کے دائرے میں اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کی توانائی اور طاقت رکھتا ہے۔

واضح رہے وینزویلا کے صدارتی الیکشن کونسل اتوار 28 جولائی کو "مادورو" کو انتخابات کا فاتح قرار دیا ہے۔

امریکہ نے وینزویلا کے انتخابات میں مادورو کی جیت پر سوال اٹھایا اور وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے دعوی کیا: "یہ واضح ہے کہ گونزالیز نے 28 جولائی کو ہونے والے اس ملک کے صدارتی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔"

مادورو کے مخالفین کی جیت کے دعوے سے اس ملک کے سڑکوں پر کشیدگی شروع ہوئی اور پولیس سے جھڑپوں کی بھی خبریں آئی تھیں۔