تہران - ارنا - رہبر انقلاب اسلامی نے الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز سے ہی حزب اللہ کی پالیسی کو مکمل طور پر دانشمندانہ اور مصلحت کے مطابق قرار دیا اور زور دیا کہ آگے کا سفر بھی اسی راہ پر ہونا چاہیے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بروز منگل شام کو حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل  "حجت الاسلام والمسلمین شیخ نعیم قاسم"  سے ملاقات میں نے الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز سے ہی حزب اللہ کی پالیسی کو مکمل طور پر دانشمندانہ اور مصلحت  کے مطابق قرار دیا اور زور دیا کہ آگے کا سفر بھی اسی راہ پر ہونا چاہیے۔  

رہبر انقلاب اسلامی نے لبنان کے مختلف دھڑوں کے درمیان ہم آہنگی اور مزاحمتی محاذ کے فیصلوں کی ان کی جانب سے حمایت کو لبنان کے سیاسی ماحول میں حزب اللہ کی کامیابی کی ایک علامت قرار دیا۔

آیت اللہ العظمی سید علی  خامنہ ای نے شیخ نعیم قاسم کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: جناب سید حسن نصر اللہ کو میرا سلام  کہہ دیجئے گا  اور ان سے کہیے گا  کہ میں ہمیشہ ان کے لیے اور لبنانی مزاحمت کے تمام کمانڈروں اور  مجاہدوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔

اس ملاقات میں حجت الاسلام والمسلمین  شیخ نعیم قاسم نے لبنان کی تازہ ترین صورت حال  اور مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ پر ہونے والی جنگ  کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔