تہران( ارنا) ایران کی سپاہ پاسداران کی بحریہ نے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ایک غیر ملکی بحری جہاز "Betl Guse"کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مذکورہ بحری جہاز افریقی ملک ٹوگو کے جھنڈے تلے سفر کررہا تھا اور اس پر 1,500,000 اسمگل شدہ تیل لدا ہوا تھا۔

اعلامیہ میں کہا گيا ہے کہ انسداد اسمگلنگ قوانین کے تحت مذکورہ بحری جہاز کو اس کے عملے کے بارہ افراد کے ہمراہ  بوشہر بندرگاہ منتقل اور مقدمہ درج کرکے کارروائي شروع کردی گئي ہے۔

عملے کے افراد کا تعلق ہندوستان اور سری لنکا سے بتایا جاتا ہے۔